آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق فیصلہ پھر موخر کر دیا مگر کب تک؟ خبر آ گئی

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق فیصلہ پھر موخر کر دیا مگر کب تک؟ خبر آ گئی
آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق فیصلہ پھر موخر کر دیا مگر کب تک؟ خبر آ گئی

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کے انعقاد سے متعلق فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا ہے اور اب جولائی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ سے متعلق فیصلے کیلئے آئی سی سی بورڈ میٹنگ 28 مئی کو منعقد ہوئی مگر چیئرمین ششانک منوہر نے اہم معاملات کے افشاءہونے کو جواز بناکر اسے 10 جون تک موخر کردیا تھا جس پر آج ایک مرتبہ پھر آئی سی سی بورڈ اجلاس ہوا جس میں رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے انعقاد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں بھی میگا ایونٹ سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا اور اعلان کیا گیا ہے کہ اب آئندہ ماہ اس سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا کیونکہ تب تک آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی صورتحال اور بھی واضح ہو جائے گی جس سے درست فیصلے میں مدد مل سکے گی۔

مزید :

کھیل -