میٹروبس سروس کی بندش کے 79روز، اتھارٹی کاریونیوخسارہ کتنے کروڑ تک پہنچ گیا؟جان کرلاہوریوں کے ہوش اڑ جائیں گے

میٹروبس سروس کی بندش کے 79روز، اتھارٹی کاریونیوخسارہ کتنے کروڑ تک پہنچ ...
میٹروبس سروس کی بندش کے 79روز، اتھارٹی کاریونیوخسارہ کتنے کروڑ تک پہنچ گیا؟جان کرلاہوریوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میٹروبس سروس کی بندش کے 79روز،اتھارٹی کاریونیوخسارہ30کروڑ81لاکھ تک پہنچ گیا، اتھارٹی نے ایس اوپیز کے تحت سروس دوبارہ چلانے کی تجویز دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق میٹروبس سروس کی بندش کے79ویں روز اتھارٹی کاریونیوخسارہ30کروڑ81لاکھ تک پہنچ گیا۔میٹروبس سروس پرروزانہ اوسط 1لاکھ30ہزارشہری سفرکرتے ہیں،میٹروبس سروس کی1روزکی آمدن39لاکھ،ایک ماہ کی 11کروڑ70لاکھ ہے، شہر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور سنگین حالات کے پیش نظر میٹرو بس اٹھارٹی نے خسارے سے نکالنے کیلئے انتہائی مشکل ایس او  پیز تجویزکردیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -