شیخ رشید کا دوسری مرتبہ کورونا ٹیسٹ بھی ہو گیا، نتیجہ کیا آیا؟

شیخ رشید کا دوسری مرتبہ کورونا ٹیسٹ بھی ہو گیا، نتیجہ کیا آیا؟
شیخ رشید کا دوسری مرتبہ کورونا ٹیسٹ بھی ہو گیا، نتیجہ کیا آیا؟

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار بھی مثبت آ گیا ہے جس کے باعث وہ اب بھی قرنطینہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ 8 جون کو مثبت آیا جس پر انہوں نے قرنطینہ اختیا کر لیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ مجھے کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے جبکہ ان کے سٹاف کے 8 افراد بھی کورونا سے متاثر ہوئے۔ اب انہوں نے دوسری مرتبہ نجی لیب سے ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ ایک مرتبہ پھر مثبت آگئی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسلمان ہوں اور ایمان ہے کہ فیصلے اللہ کی طرف سے ہوتے ہیں، دعا کریں اور احتیاط کریں، احتیاط ضروری ہے، ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) رہنماءاحسن اقبال اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا۔

گزشتہ روز ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -