رشتے کا تنازعہ،  لڑکے والوں نے دلہن کے گھر پر حملہ کردیا، میدان جنگ کا منظر پیدا ہوگیا

رشتے کا تنازعہ،  لڑکے والوں نے دلہن کے گھر پر حملہ کردیا، میدان جنگ کا منظر ...
رشتے کا تنازعہ،  لڑکے والوں نے دلہن کے گھر پر حملہ کردیا، میدان جنگ کا منظر پیدا ہوگیا

  

عارفوالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے ضلع پاکپتن کی تحصیل عارفوالا میں رشتے کے تنازعے پر لڑکے والوں نے لڑکی والوں کے گھر پر حملہ کردیا۔

واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے مشتاق نگر میں پیش آیا جہاں لڑکے والوں نے کلہاڑیوں ، ڈنڈوں اور اینٹوں سے لڑکی والوں کے گھر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کیلئے تحصیل ہسپتال عارفوالا منتقل کردیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے قبل لڑکی والوں نے لڑکے کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے لڑکے والوں نے کارروائی کی۔ پولیس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا گیا جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -پاکپتن -