ہم نے لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکا تھا لیکن ۔۔۔چیف سیکرٹری سندھ نے تاجر تنظیموں کو بڑی وارننگ دے دی

ہم نے لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکا تھا لیکن ۔۔۔چیف سیکرٹری ...
ہم نے لاک ڈاؤن کے ذریعے کورونا وبا کو پھیلنے سے روکا تھا لیکن ۔۔۔چیف سیکرٹری سندھ نے تاجر تنظیموں کو بڑی وارننگ دے دی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم نےکورونا کو پھلنے سے روکے رکھا تھا، اب جب سب کھل گیا ہے اب ایس او پیز پر عمل کر کے بیماری کو مزید پھلنے سے روکا جا سکتا ہے،ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی تمام دوکانیں اور مارکیٹیں سیل کی جائیں گی۔

کرونا وائرس کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ کسی صورت ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی تمام دوکان اور مارکیٹ سیل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تمام تاجروں اور تاجر تنظیموں نے ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی تھی اور انڈرٹیکنگ بھی جمع کروائی ہوئے ہیں یہ انکا فرض ہے کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں،صوبے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اپیڈیمک ڈیزیز ایکٹ اور آرڈیننس موجود ہیں جس کے تحت 10 لاکھ تک کا جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

ممتاز علی شاہ نےکہاکہ پولیس اور تمام فیلڈ افسران بھی خود کو اور ماتحت عملے کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھیں،ہم سب نے ایمرجنسی میں کام کیا ہے مگر یہ ایک مختلف قسم کی ایمرجنسی ہے،حکومتِ سندھ نے ہر شعبے کے لئے الگ ایس او پیز بنائیں ہیں۔ انہوں نےصوبائی سیکریٹری اطلاعات کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آگاہی کے لئے تمام ایس او پیز کو انگریزی، اردو اور سندھی زبان میں اخبارات میں شائع کیا جائے۔ ممتاز علی شاہ نے ایڈیشنل کمشنر کراچی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کی رپورٹ روانہ کی بنیاد پر جمع کروائی جائے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -