کورونا وائرس کو ایک حقیقت تسلیم کرکے۔۔۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کا درد لفظوں میں بیان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کر دی

کورونا وائرس کو ایک حقیقت تسلیم کرکے۔۔۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کا ...
کورونا وائرس کو ایک حقیقت تسلیم کرکے۔۔۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کا درد لفظوں میں بیان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور  ترجمان سندھ حکومت  بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو ایک حقیقت تسلیم کرکے اس بچنے کی تدبیر اختیار کی جائیں، چند روز میں پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلا ہے، خطرناک وباء سے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ہےاور سندھ حکومت احتیاط برتنے کی بار بار تلقین کرتی رہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نےعوام سےاپیل کی کہ گھر سےنکلتےوقت ماسک پہننانہ بھولیں کیونکہ طبی ماہرین کے مطابق ماسک پہننےسےوائرس کی منتقلی صرف پانچ فیصدرہ جاتی ہے،ماسک پہننےسےوائرس سےپچانوےفیصد تک حفاظت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خود بھی اور دوسروں کو بھی ماسک استعمال کرنے کی تلقین کریں، اب یہ وائرس ہم سب کو متاثر کررہا ہے، یہ وائرس ہمارے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے،اس خطرناک وباءسےبچنےکا واحد راستہ احتیاط ہے،سندھ حکومت احتیاط برتنے کی باربار تلقین کرتی رہی ہے،بیمار افراد کے علاوہ پچاس برس سے زیادہ عمر کے افراد اور بچے گھروں سے نہ نکلیں، ہم اللہ تعالی سے دعاگو رہیں کہ ہمیں اس وباء سے جلد از جلد چھٹکارا ملے۔