وزیر اعظم عمران خان لاہور کب پہنچیں گے اور اُن کی مصروفیات کیا ہونگی؟تفصیلات آگئیں

وزیر اعظم عمران خان لاہور کب پہنچیں گے اور اُن کی مصروفیات کیا ...
وزیر اعظم عمران خان لاہور کب پہنچیں گے اور اُن کی مصروفیات کیا ہونگی؟تفصیلات آگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر ہفتہ کے روز لاہور آئیں گے،وہ لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سے ملاقاتوں کے علاوہ کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں شرکت کے علاوہ تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں سے بھی ملیں گے جبکہ وزیر اعظم کو  پنجاب کے اگلے مالی سال کے بجٹ سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ہفتے کے روز  دورہ لاہور کے دوران صوبائی کابینہ سے ملاقات،کورونا کے حوالے سے حکومتی کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں شر کت کے علاوہ آئی جی اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر افسران اور اہم صوبائی وزراءسے بھی ملاقاتیں کریں گے اور کورونا کے علاوہ بجٹ2020/21کے حوالے سے عوام اور سر کاری ملازمین کو ریلیف دینے سمیت دیگر امور بارے میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔لاہور آمد کے موقع پر تحریک انصاف کے مختلف وفود سے بھی وزیر اعظم عمران خان کی ملاقاتیں متوقع ہیں اور پارٹی رہنماؤں نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم سے ملنے کے لئے تگ و دو شروع کر دی ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -