" ہسپتال جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی" یہ بیان دینے والا پی ٹی آئی رہنما خود کورونا کا شکار ہوگیا

" ہسپتال جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ کورونا سے کسی کی موت نہیں ہوئی" یہ بیان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

خرم شیر زمان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ 5 روز سے خود کو گھر میں قرنطینہ کیا ہوا تھا ۔  آج (بدھ  کو) انہوں نے اپنا کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 9 مئی کو خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر کورونا کے حوالے سے غلط اعداد و شمار پیش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ " ہسپتال جاتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ وہاں کورونا وائرس سے کسی کی موت ہی نہیں ہوئی ہے۔"

خرم شیر زمان کی جانب سے جس روز یہ بیان سامنے آیا تھا اس روز تک صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرچکی تھی جبکہ 180 افراد اس وبا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے تھے۔