پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا امکان،وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی

پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا ...
پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا امکان،وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت فیصلوں کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پٹرول کی قلت پر ہنگامی اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمر ایوب اور معاون خصوصی ندیم بابر کو طلب کیا، ہنگامی اجلاس کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزیر عمر ایوب اور ندیم بابر سے پٹرول بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات پر استفسار کیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف سخت فیصلوں کی منظوری دے دی جس کےبعد پٹرول کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کا امکان ہے۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا اور پٹرولیم کمپنیوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق وزارت پٹرولیم کی کمیٹی پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی اور ڈپو چیک کرے گی جن میں کیماڑی،پورٹ قاسم، شکار پو، دولت پور اور سانگھڑ کے ڈپو شامل ہیں۔

مزید :

قومی -