چینی کمیشن کے معاملے پر وزیراعظم کو دھمکیاں دی گئیں،عدالت نے کہا تو سب سامنے لائیں گے:شہزاد اکبرکا دعویٰ

چینی کمیشن کے معاملے پر وزیراعظم کو دھمکیاں دی گئیں،عدالت نے کہا تو سب سامنے ...
چینی کمیشن کے معاملے پر وزیراعظم کو دھمکیاں دی گئیں،عدالت نے کہا تو سب سامنے لائیں گے:شہزاد اکبرکا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ چینی کمیشن کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان کو دھمکی دی گئی،کس نے دھمکیاں دیں؟عدالت نے کہا تو سب سامنے لائیں گے،چینی کے معاملے پر 5 سال میں 29 ارب کی سبسڈی سامنے آئی اور فرانزک میں ثابت ہوا کہ گنے کےکاشتکار کو کم قیمت دی جاتی ہے,شوگر کمیشن کی سفارشات  کی روشنی میں اب ریکوری کاکام ہوگا,شوگرسکینڈل میں ملوث افرادکےخلاف فوجداری قوانین کےتحت مقدمات درج ہوں گے ، چیئرمین نیب کو چینی سکینڈل سے متعلق پہلا ریفرنس بھیج دیاگیا ہے.

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے شوگر کمیشن کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے،سفارشات کی روشنی میں ایکشن پلان تیارکر لیا گیا ہے اور کچھ لوگوں کو چینی سکینڈل کے حوالے سے نامزد کردیا گیا ہے،شوگر سکینڈل میں ملوث افرادکےخلاف فوجداری قوانین کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ چینی کے معاملے پر 5 سال میں 29 ارب کی سبسڈی سامنے آئی اور فرانزک میں ثابت ہوا کہ گنے کے کاشت کار کو کم قیمت دی جاتی ہے اور 5سال میں دی گئی سبسڈی قواعد و ضوابط سے ہٹ کر دی گئی،شوگر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں اب ریکوری کا کام ہوگا، کچھ معاملات ایس ای سی پی اور ایف بی آر کو بھیجے ہیں،سبسڈی کی مد میں لاقانونیت کا جائزہ نیب لے گا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کمیشن کی تعین کردہ قیمت اور چینی کی موجودہ قیمت میں بہت فرق ہے۔چینی کی قیمتوں کے تعین کے لیے حماد اظہر کی سربراہی میں کمیٹی کام کریگی،چینی کمیشن کے معاملے پر وزیراعظم پاکستان کو دھمکی دی گئی،کس نے دھمکیاں دیں؟عدالت نے کہا تو سب سامنے لائیں گے،سفارشات کی روشنی میں ایکشن پلان تیارکر لیا گیا ہے، کچھ لوگوں کو چینی سکینڈل کےحوالےسےنامزدکردیاگیاہے،شوگرمافیاکےہاتھ بہت مضبوط ہیں اور ان کی پہنچ اداروں کے اندر تک ہے، چیئرمین نیب کو چینی سکینڈل سے متعلق پہلا ریفرنس بھیج دیاگیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -