گورو ارجن دیوجی کے شہیدی دن اورجوڑمیلہ کی تقریب 14 جون کو ہو گی

    گورو ارجن دیوجی کے شہیدی دن اورجوڑمیلہ کی تقریب 14 جون کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر(فلم رپورٹر) سکھوں کے پانچویں گورو ارجن دیوجی کاشہیدی دن اورجوڑمیلہ کی تقریب 14 جون کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہورمیں ہوگی، کورونا کی وجہ سے بھارت سمیت دیگرممالک کے یاتری شریک نہیں ہوسکیں گے۔سکھوں کے نانک شاہی کیلنڈرکے مطابق گوروارجن دیوجی کاشہیدی دن ہرسال جون میں منایاجاتا ہے جس میں دنیابھرسے سکھ یاتری شریک ہوتے ہیں۔ 

اس سال گوروارجن دیوجی کے شہیدی دن کی مرکزی تقریب 14 جون کوہوگی تاہم این سی اوسی نے بھارت میں کورونا کی تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر بھارتی سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔