این اے192میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، رپورٹس طلب
چوٹی زیریں (خبر نگار) وزیر اعلی پنجاب نے حلقہ 192 میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے سردار محمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے حلقہ این اے 192 میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ان(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)
کی درخواست پر متعدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہمی کیلئے ٹان کمیٹی چوٹی زیریں میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے قیام کی منظوری دیدی گئی اس طرح چوٹی شہر میں ریسکیو 1122 کے سنٹر کے قیام کی منظوری یوسی بکھراوہ ٹھٹھہ گبولاں میں آر ایچ سی ہسپتال مانہ احمدانی میں گرلز کالج اور دیہی علاقوں میں واٹر سپلائی اسکیموں اور سڑکوں کی منظوری دیدی گئی اور متعلقہ محکموں سے رپورٹس طلب کرلی ہیں تاکہ ان کا قیام جلد عمل میں آیا جاسکے ایم این اے سردار محمد خان لغاری نے کہا کہ عوام کی خدمت اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے کئے کوشاں ہے ہمیں اپنے کسی سیاسی مخالف سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہے ہم مخالفین کی باتوں پر دھیان دینے کی بجائے اپنی تونائیاں عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی پر صرف کر رہے ہیں۔
رپورٹس طلب