وزیراعظم جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے سرگرم، فخرامام

وزیراعظم جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے سرگرم، فخرامام

  

 کبیروالا(نامہ نگار)وزیر اعظم”جنوبی پنجاب“ کی محرومیوں کاخاتمہ چاہتے ہیں،وفاقی اورصوبائی حکومتیں جنوبی پنجاب کو اس کے حق کے مطابق”ترقیاتی فنڈز“اورسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی،ملک میں زرعی شعبہ ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے، غذائی تحفظ یقینی بنانے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے،حکومت نے زراعت(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 کی ترقی کے لیے بہترین منصوبہ بندی کی ہوئی ہے، اچھے بیج کی افزائش کے لیے چین سے باہمی تعاون کا منصوبہ تشکیل دیاگیا ہے،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے تحفظ قومی خوراک وتحقیق سید فخر امام نے سید گروپ کے مرکزی رہنما مخدوم سید محمد باقرسلطان گردیزی کے ساتھ ملاقات کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مختلف اقدامات کے نتیجے میں گندم کی پیداوار میں ریکارڈ 2 ملین ٹن کا اضافہ ہواہے،کپاس کی پیداوار 65 فیصد تک اضافہ متوقع ہے، کپاس کی پیداوار میں اضافے کا براہِ راست جی ڈی پی پر اثر پڑ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سائنسی طور پر زرعی معاشی نظام کی اصلاح کی ضرورت ہے کیونکہ ہماری جی ڈی پی کا 19.3 فیصد زراعت پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کی تقریبا 75 فیصد برآمدات زراعت پر مبنی ہیں۔

فخرامام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -