تمام ادارے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،الطاف بلوچ

تمام ادارے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،الطاف بلوچ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیو نٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطا ف بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام خدمت آپکی دہلیز پر کے تحت صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور عوام کو دیگر میونسپل سروسز کی فراہمی بھر پور (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

طریقے سے جاری ہے مقامی گورنمنٹ کے اداروں کا مقصد براہ راست عوام تک میونسپل سروسز کی فراہمی ہے جس کیلئے متعلقہ اداروں کو محنت، لگن اور ذمہ داری سے اپنے فرائض ادا کرنا ہوں گے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنانا ہو گا ہمیں اپنے شہروں کو صاف ستھرا، خوبصورت، سرسبز و شاداب بنانا ہے تاکہ لوگوں کو بہترین آب و ہوا اور ماحول میسر آسکے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس وہاڑی میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی، چیف انجینئر لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب خواجہ عرفان اسلم، ڈپٹی سیکرٹری میاں زمان ووٹو، اے ڈی سی ریونیو اشفا ق الرحمن، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی اور دیگر افسران موجود تھے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیو نٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطا ف بلوچ نے مزید کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دی جائے ان میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تمام ترقیاتی کام بروقت مکمل کئے جائیں تاکہ عوام کو بہتر انداز میں سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی مبین الہی نے بتا یا کہ خدمت آپکی دہلیز پر  پروگرام بھر پور طریقے سے جاری ہے ضلع وہاڑی میں اب تک 67ہزار789سرگرمیا ں کی گئیں ہیں جن میں سالڈ ویسٹ کو اٹھایا گیا، شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی صفائی ستھرائی کی گئی جوہڑوں اور تالابوں کے پانی کا خاتمہ کیا گیا اب تک خدمت ایپ پر 233شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 224کو حل کر دیا گیا ہے اسی طرح شکایات کے حل کرنے کا تناسب 96فیصد رہا ہے عوام کی طرف سے کی جانیوالی شکایات کو فوری حل کیا جاتا ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور متعلقہ افسران اور عملے کی کار کردگی کو چیک کیا جاتا ہے ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب کو میونسپل کمیٹیز اور تحصیل کونسلز کے زیر انتظام جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔

الطاف بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -