حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ریلوے سمیت اہم قومی ادارے برباد نوجوان انقلاب کیلئے کردار ادا کریں رہنما جماعت اسلامی ذیشان اختر کا خطاب

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ریلوے سمیت اہم قومی ادارے برباد نوجوان انقلاب ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ  پاکستان ریلویز(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

 کبھی ملک کا فخرہوا کرتا تھا۔ آزادی کے بعد پاکستان کے حصہ میں ساڑھے پانچ سو لوکوموٹیوز آئے۔ ہمارے پاس ایشیا کی سب سے بہترین ورکشاپس تھیں۔ریلوے ٹریک آٹھ ہزار کلومیٹر سے زیادہ تھا جو بڑھنے کی بجائے پچیس تیس فیصد کم ہو چکا ہے۔ ریلویز کا فریٹ سیکٹر، ٹیکنیکل سٹاف اور ہمارے ریلوے سٹیشنز سٹیٹ آف دی آرٹ تھے، مگر حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے یہ سب کچھ تباہ ہوگیا۔ گزشتہ چالیس سالوں میں نہ صرف ریلوے کا شعبہ زوال کا شکار ہوا بلکہ دیگر قومی اداروں کا بھی بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔ اس سب کا ذمہ دار وہ طبقہ ہے جنہوں نے پارٹیاں بدل بدل کر ملک پر حکومت کی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ ہمارے ملک کی پارلیمنٹ میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو یاتو خود جاگیردار اور سرمایہ دار ہیں یا ظالم اشرافیہ کے مفادات کا تحفظ کرنے والے۔ الیکشنز میں دھونس اور دھاندلی سے کامیاب ہوکر قانون ساز اداروں تک پہنچنے والے یہ لوگ گزشتہ دہائیوں سے عوام کے ارمانوں کا خون اور اپنی دولت میں اضافہ کررہے ہیں۔ قوم سے گزارش ہے کہ ان لوگوں کو اچھی طرح پہچان لے اور ان کا مکمل بائیکاٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ملک میں اسلامی جمہوری انقلاب کیلئے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان ٹیکنالوجی، سائنس اور دین سے متعلق زیادہ سے زیادہ علم حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ نوجوان ملک کی قیادت کیلئے آگے بڑھیں۔ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -