کرپٹ مافیا ہر جگہ پر قابض، حکمران  کب ایکشن لیں گے، ثمران گجر ایڈووکیٹ

کرپٹ مافیا ہر جگہ پر قابض، حکمران  کب ایکشن لیں گے، ثمران گجر ایڈووکیٹ

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر  ) ا یڈووکیٹ ہائیکورٹ محمد ثمران گجر نے کہا کہ کر پشن مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے 

(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

اشیاء خورد نوش کی قمیتوں میں ہونے والے آئے روز کے اضافہ نے شہریوں کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے شہری اپنے جائز کام کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر کاٹنے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کے جائز کام نہیں ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامناکرناپڑتا ہے  اگر حکومتیں اچھے کاموں کا کریڈٹ لیتی ہیں تو پھر وہ ہر برے کام کے ذمہ دار بھی ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہا ں یہ رواج ہے ک ہم برائی سابقہ حکومتوں کے کھاتے ہیں ڈال دیتے ہیں یہ خود فریبی اور دھوکہ ہوتا ہے جس میں یہ موجودہ حکمران بھی مبتلا ہیں ملک میں کر پشن اور مہنگائی کے ذمہ دار وپی ٹی آئی کی حکومت ہے مہنگائی میں ایسا اضافہ ہوا ہے کہ اب واپسی بھی ممکن دیکھائی نہیں دیتی۔  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -