کرپشن سے ملک کا پورا سسٹم جام حکمران بھی ذمہ دار، علامہ ایاز الحق قاسمی

کرپشن سے ملک کا پورا سسٹم جام حکمران بھی ذمہ دار، علامہ ایاز الحق قاسمی

  

  ملتان (سٹی رپورٹر)علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر علامہ ایاز الحق قاسمی نے کہاہے کہ  سرکاری اداروں میں ہونے والی کرپشن نے حکمرانوں 

(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

کے سارے پول کھول دیئے ہیں سابق حکمرانوں پر بد یانتی کے الزام لگاکر اقتدار کے ایوانوں میں پہنچنے والے موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اس وقت پاکستان کا کوئی ادارہ ایسا نہیں ہے جہاں بغیر پیسوں کے کام ہوتا ہو انہوں نے کہاہے کہ پاکستا ن کی غریب عوام ایک طرف تو مہنگائی بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ دوسری طرف کرپشن اور بد عنوانی کے بڑھنے کی وجہ سے ملک کا سارا سسٹم بیٹھ چکا ہے۔

ایاز الحق قاسمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -