ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

ملتان، مختلف علاقوں میں وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان

  

 ملتان (  وقا ئع نگار ) شہر اور  اس کے گردونواح  میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موٹرسائیکلز، موبائلز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے سید علی جبران سے مسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر نقدی33ہزار چھین کر فرار ہوگیا،تھانہ قطب پور کے علاقے ٹمبرمارکیٹ محمد عارف کی دوکان میں دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی80ہزار،چارموبائلز لے گئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے لاری اڈا ڈاکٹر افتخار سے دوڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی35ہزار و موبائل لے گئے،تھانہ بی زیڈ کے علاقے بستی دورانہ لنگانہ ملک عاصم کے گھر دس سے بارہ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر دوتولہ طلائی زیور،موٹرسائیکل وگھریلوں سامان چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے،اسی تھانہ کی حدودرشیدہ آباد بشیر سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی1لاکھ30ہزار دوموبائلزچھین کر لے گئے،تھانہ مظفرآبادکے علاقے بستی لابر امجد حسین کی دوکان میں دوڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی1لاکھ 40ہزار و موبائل چھین کر لے گئے،تھانہ قادر پورراں کے علاقے چوڑے والی پل فیاض احمد سے چار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی80ہزار لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے محمد محسن سے دوڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی20ہزار لے گئے، تھانہ گلگشت کے علاقے نوشین خان سے موٹرسائیکل سواردوملزمان جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی50ہزار موجود تھی چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے نوید احمد کے گھر پانچ مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر کمرے میں بند کرکے نقدی، طلائی زیورات وگھریلوں سامان مالیت39لاکھ46ہزار چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ قادر پورراں کے علاقے محمد افضال سے دوڈاکو نقدی،موٹرسائیکل و موبائل مالیت70ہزار لے گئے، محمد مصطفی سے دوڈاکو موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے ابدالی روڑ عمیر خان،تھانہ چہلیک کے علاقے امیر آباد خالد پرویز کی موٹرسائیکلیں، ڈسٹرکٹ کورٹ سے محمد اعظم کا موبائل مالیت20ہزار، تھانہ گلگشت کے علاقے میٹرو اسٹیشن محمد عابد، تھانہ ممتازآباد کے علاقے جیلانی ٹاون وقارحسین، ممتازآباد سے محمد سلمان کی موٹرسائیکلیں، علی رضا کو موبائل مالیت20ہزار، تھانہ بوہڑ گیت کے علاقے حسن پروانہ مسعود اختر، تھانہ بستی ملوک کے علاقے ارشد علی،عابد حسین،تھانہ قادر پورراں کے علاقے محمد کان، محمد شان اورمحمد مصطفی کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -