خانیوال، ہوٹلوں،کارخانوں،میرج ہالوں میں بچوں سے مشقت کرانیکا انکشاف

خانیوال، ہوٹلوں،کارخانوں،میرج ہالوں میں بچوں سے مشقت کرانیکا انکشاف

  

 خانیوال (نمائندہ پاکستان)محکمہ لیبر کی کارروائیوں کے باوجود قوانین پر عملدرآمد نہ ہوسکا، کارخانوں، ہوٹلوں،اور (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

میرج ہالوں میں بچوں سے مشقت کرانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کم از کم اجرت کے قانون پر بھی عمل نہیں ہورہا ہے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے کم از اجرت ایکٹ2019کا نفاذ کیا گیا جس کے تحت ضلع بھر میں ہوٹل، ریسٹوران، کارخانوں، تجارتی مراکز اور فوڈ پوائنٹس کے ملازمین کو قانون کے مطابق اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کیلئے متعدد بار کمپین شروع کی گئی اس دوران ضلع بھر میں سینکڑوں سے زائد ہوٹلوں،کارخانوں اور ریسٹورنٹس کیخلاف کارروائی کی گئی جبکہ سینکڑوں مالکان کے خلاف چالان مجاز عدالت میں جمع کروائے گئے لیکن تمام کارروائی کے باوجود عملدرآمد نہ ہوسکا شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -