سوشل میڈیا پر رابطے، رشتے، جھگڑوں کے بعد جلد ”بریک اپ“

  سوشل میڈیا پر رابطے، رشتے، جھگڑوں کے بعد جلد ”بریک اپ“

  

کرم پور (نمائندہ پاکستان) سوشل میڈیا پر تعلق داری قائم ہونے پررشتے،وٹہ سٹہ اورمعاشرتی عدم برداشت کے باعث میاں بیو ی میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں زبردست اضافہ اور طلاق کی شرح بڑھ گئی۔تفصیل کے مطابق کرم پور سمیت ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر دوستی گپ شپ،ملاقاتیں اور آخر میں لو میرج فرسودہ رجواج وٹہ سٹہ اور عدم برداشت کے باعث (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

میاں بیوی میں علیحدگی کے واقعات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔طلاق،خلع بچوں کی حوالگی،جہیز کی واپسی اور دیگر معاملات کے کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔مردوں کی بے روزگاری مہنگائی،نشہ کی بری عدتوں،خواتین کی بے جا خواہشات عدم برداشت کے باعث معاشرتی اقتدار تباہ ہونے لگی ہیں خواتین کا اپنی پسند کی شادی نہ ہونے پر گھروں سے بھاگ کر لو میرج کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔شوہر بیوی کے مابین تلخ کلامی،مار پٹائی کی وجہ سے کئی گھر اجر گئے اور بچوں کا مستقبل تحریک ہو رہاہے۔محبت کیلئے گھر والوں سے بغاوت اور شوہر کی بے وفائی کا شکار ہو کر درجنوں لڑکیاں دارلامان پہنچ رہی ہیں۔ان میں ایسی عورتیں بھی شامل ہیں جو اپنے بچے گھر میں چھو ڑ کر اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ جاتی ہیں۔اس سلسلے میں مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ان مسائل اور فرسودہ نظام کو ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطح پر مہم چلائی جائے اور والدین اپنا بھر کردار ادا کریں۔

بریک اپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -