مترو میں آپریشن، مخدوم رشید سے اغواء ہونیوالے بہن بھائی بازیاب

مترو میں آپریشن، مخدوم رشید سے اغواء ہونیوالے بہن بھائی بازیاب

  

مخدوم رشید(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل مخدوم رشیدلیاقت علی تارڈ کی زیر سرپرست ایس ایچ او مخدوم رشید رائے محمد اکرم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر علی کی سربراہی میں پولیس کی پارٹی تشکیل دی گئی پولیس پارٹی کی انتھک محنت کر کے  گزشتہ دنوں مخدوم رشید سے اغوا ہونے والینابینا آفتاب اور اس(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 کی چھوٹی بہن مشعل طارق کو بازیاب کروالیا۔پولیس کے ہونہار اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر علی اور ایس ایچ او si تھانہ مخدوم رشید رائیمحمد اکرم نے پوری محنت لگن سیلاہور۔فیصل آباد دنیا پور موبائل لوکیشن پر ٹریس کرتے ہوئے۔میلسی کے علاقہ مترو سے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے اغوا ہونے والے دونوں بچوں کو بازیاب کروالیا۔ اور ملزمان۔محمد بخش ولد علی محمد 2نعیم ولد محمد بخش اور ملزمہ شبانہ ولد محمد بخش قوم ڈھڈی کو مترو کے چک 118/w.b سے گرفتار کر کے تھانہ مخدوم رشید میں بند کر دیا  طارق عزیز نے اپنے بچوں کی بازیابی اور تین دن کی لگاتار جستجو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ  سب انسپکٹر اظہر علی اور ایس ایچ او رائے اکرم کو پھولوں کے ہار پہنا ئے مٹھائی کی ٹوکری پیش کی اور اہل علاقہ نے جلد بچوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پرمحکمہ پولیس کا اظہار تشکر کیا۔اور پولیس تھانہ مخدوم رشید کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے۔نابینا بچہ آفتاب نے اپنے بیان میں صحافیوں کو بتایا کہ ملزمان نے لاہور اور فیصل آباد میں متعدد بار میری بہن مشعل طارق کو فروخت کرنے کی کوشش بھی کرتے رھے ہیں۔

بازیاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -