بچہ قتل، ملزم سلمان نذیر کا 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بچہ قتل، ملزم سلمان نذیر کا 13روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

  

 ملتان (  خصو صی رپورٹر  ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان کے جج مسعود ارشد نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سلمان نذیر کو تفتیش کے لیے 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت عالیہ میں پولیس تھانہ گگشت کے مطابق گزشتہ ہفتے 13 سالہ لڑکے طیب کے اغوا برائے تاوان کا واقعہ رونما(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

 ہوا تھا جس میں مغوی کو قتل کرنے والا ملزم سلمان مقتول کا قریبی رشتے دار ہی نکلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے نعش برآمد کی، ملزم پر مقدمہ میں قتل اور اغوا برائے تاوان کی دفعات پہلے ہی شامل ہیں اب پولیس نے 7 اے ٹی اے کا اضافہ کرتے ہوئے معاملہ عدالت میں پیش کردیا، طیب کی بازیابی کے لئے ملزم نے دو کروڑ روپے کی بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا،13 سالہ لڑکے کو تاوان کی رقم نہ ملنے پر بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اور نعش کو کمرے کے فرش میں ہی دبا دیا گیا تھا۔ مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور آٹھویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔

منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -