ٹرین حادثہ پر اپوزیشن رہنماؤں کی بیان بازی سمجھ سے بالاتر، کیا قومی ادارے اڑھائی برسوں میں تباہ ہوئے،اورنگزیب خان کھچی کا ردعمل

ٹرین حادثہ پر اپوزیشن رہنماؤں کی بیان بازی سمجھ سے بالاتر، کیا قومی ادارے ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ملک کا ہر شخص گھوٹکی ٹرین حادثہ کے باعث سوگ میں ڈوبا ہوا ہے جاں بحق ہونے والوں کیلئے بخشش اور زخمیوں کیلئے صحت کی دعائیں مانگی جارہی (بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

ہیں لیکن انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اپوزیث لیڈرز اور ان کی ٹیم بدزبانی اور پورا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال رہے ہیں سوال پیدا ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت سنبھالے اڑھائی سال ہوئے ہیں ریلوے،پی آئی اے،سٹیل ملز اور دوسرے ادارے تو شریف اینڈ کمپنی بہت پہلے ہی برباد کر چکی ہے ریلوے کی ساری زمین جس پر آج قبضہ مافیا کا راج ہے یہ سب انہی کے دور میں ہوا ہے سعد رفیق بتائیں کیا ریلوے ٹریک ابھی اڑھائی سال سے خراب ہوئے ہیں اس جماعت کی یہ پرانی چال ہے جب کوئی ایسا سانحہ ہو یہ کسی کے بات کرنے سے پہلے ہی بول پڑتے ہیں عوام اتنے بیوقوف نہیں ہیں وہ سب سمجھتے ہیں شریف خاندان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ خاندان ترقی کرتا گیا جبکہ ملک برباد ہوتا رہا ان کے اثاثے بڑھ گئے اور ملکی وسائل کم سے کم تر ہوتے گئے پی آئی اے نقصان در نقصان کرتی رہی شاہد خاقان عباسی کی ریڈ لائن ترقی کرگئی اتفاق سٹیل مل ترقی پر اور قومی سٹیل مل تباہ ہوگئی یہ عوام کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر دوسروں پر انگلیاں اٹھارہے ہیں جس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

ردعمل 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -