پی سی جی اے، چیئرمین کی وفد کے ہمراہ چیف کمشنر آر ٹی او سکھر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

پی سی جی اے، چیئرمین کی وفد کے ہمراہ چیف کمشنر آر ٹی او سکھر سے ملاقات، اہم ...

  

  ملتان (  نیوز  رپورٹر  )   پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر جسومل کی زیر قیادت25رکنی وفد نے(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

 چیف کمشنر آر ٹی او سکھر حید علی دھریجوکے  آفس میں ملاقات کی جس میں چیف کمشنر کی پور ی ٹیم نے شرکت کی۔چیئرمین پی سی جی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کے بعد کی دشواریوں اور ایف بی آر کی جانب سے بلاجواز نوٹسز کے اجرا پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ممبران کو نئے قانون کے مطابق ریٹرن فائل کر نے کے متعلق اجازت دی جائے کیونکہ کئی ممبران نے سابقہ طریقہ کار کے تحت ریٹرن فائل کی تھی۔اس کے علاوہ جنرز کو بلاجواز نوٹسز کا اجرا کیا جا رہا ہے جس کے باعث کاٹن جنرز ذہنی دبا کا شکار ہیں اور ٹیکس نوٹسز کے اجرا  سے بلاوجہ کاروباری لوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔چیف کمشنر نے یقین دہانی کر وائی ہے کہ جو جنرز قانون کے مطابق ٹرن اوور پر 1فیصد ٹیکس کی ادائیگی کریں گے ان کو آڈٹ کے حواے سے کسی قسم کے نوٹسز کااجرا نہیں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ جن ممبران نے سابقہ طریقہ کار کے مطابق ریٹرن فائل کروائی تھی ان کو بھی نئے طریقہ کار کے مطابق ریٹرن دوبارہ داخل کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔چیف کمشنر نے مزید یقین دہانی کروائی ہے کہ کسی بھی کاٹن جنرر ٹیکس گزار کو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تنگ نہیں کیا جائے گا اور ہم کاٹن جنرز اور ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار کریں گے۔وفد میں سینئر وائس چیئرمین چندر لال، سابق وائس چیئرمین لڈومل،مہرومل، ونیش کمار،روپن مل، تہلو مل، نند لال کے علاوہ گھوٹکی، سکھر، خیر پور کے کاٹن جنرز نے بھی شمولیت کی۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -