پابندی کے باوجود ٹرائبل ایریا میں پنچایتی  سسٹم فعال، کئی خواتین جرگے کی نذر

پابندی کے باوجود ٹرائبل ایریا میں پنچایتی  سسٹم فعال، کئی خواتین جرگے کی نذر

  

 راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)  سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود ضلع راجن پور کے کچہ کے علاقوں کے علاوہ دیہی علاقوں سمیت تمن گورچانی کے علاقوں میں پنچایتی اکٹھ جاری  ہیں تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کی(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)

 پابندی کے باوجود کچہ کے علاقوں کے علاوہ کوہ سلیما ن کے پہاڑوں تمن گورچانی کے علاقہ میں پنچایتی نظام جاری  مختلف قبائل کے فیصلہ کے لیے”بھاء پانی“”آگ“سے گزرنا اور ”ونی“جیسی قیبح رسومات جاری ہیں علاقائی وڈیرے جرگہ منعقد کرکے فیصلہ کررہے ہیں کئی خواتین اس جرگہ کے قانون کی نظر ہو کرکے زندگی کی بازی ہاری گئی ہیں۔ قتل وغارت۔ ونی۔ قران سے شادی اور دیگر رسمیں اج کے جدید دور میں بھی جاری ہیں بی ایم پی  کے جوان بھی وڈیر ے شاہی کے قانون کے سامنے بے بس نظر اتے ہیں جب بی ایم پی کے افسران سے موقف لیا گیا توانہوں نے کہا جرگہ اور بھا ء پانی کے کیس بلوچستان کی حدود میں ہو تے ہیں شہریوں علی محمد خادم حسین نذر حسین نے حکومت پنجاب سے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نذر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -