معاشی بدحالی میں آئے روز اضافہ تشویشناک ہے،شیخ عبدالمتین

  معاشی بدحالی میں آئے روز اضافہ تشویشناک ہے،شیخ عبدالمتین

  

لاہور(سٹی رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی سے غربت بے روزگاری بھوک اور بدحالی کی شرح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ کاروبار کے غیر فعال حالات معاشی اعشاریوں کی ناہموار صورتحال ملک میں غیر یقینی کو مزید بڑھا رہی ہے۔ تاجر دکاندار،محنت کش طبقہ، ٹرانسپورٹر،صنعتکاربھی پریشان ہیں۔

 سرمایہ کار بھی معاشی بحران کی گھمبیرتا صورتحال سے دوچار ہیں۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کی شرح میں واضع کمی کرنے کی حکمت عملی لے کر آئے۔ بجٹ میں ٹرانسپورٹرز کو تحفظ احساس اور ریلیف پر مبنی پالیسیز دی جائیں۔ ٹرانسپورٹرز کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بھاری ٹیرف میں نرمی دی جائے۔ بحران اور نامساعد حالات سے دوچار ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل کے حل  کیلئے حکومت جامع اور پائیدار حکمت عملی لے کر آئے۔ تاجروں دکانوں بازاروں صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹرز کو خصوصی سبسڈیز دے کر معیشت کی گاڑی کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جائے۔ قومی و ملکی معاشی دگرگوں موڑ پر ریلیف دینے کی ضرورت انتہائی ناگزیر ہوچکی ہے۔ حکومت معاشی حالات میں سدھار اور بہتری پیدا کرنے کیلئے قومی بجٹ 2021، 2022 کو بزنس سیکٹر ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے سدباب کیلئے خصوصی پالیسز پر توجہ دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -