ہسپتالوں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد

ہسپتالوں کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بجٹ میں ہسپتالوں کے بجٹ میں اضافہ کرے تاکہ عوام الناس کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات میسر آسکے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایمرجنسی میں مریضوں کا علاج وہیل چیئرز، زمین پر لٹا کر یا ایک بیڈ پر تین مریض لٹا کر کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریاعظیم وقف ہسپتال کی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں عہدیداران ہسپتال سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری گورننگ باڈی ڈاکٹر افتخار چوہدری، ایم ایس ڈاکٹر لیاقت علی، ممبر گورننگ عبدالعزیز عابد،رنسپل ثریا عظیم  انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسزفیاض احمد فیضی،فنانس ہیڈ محسن بشیر، ایڈمن شہزاد حسین نے شرکت کی

۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے بجٹ کو بڑھانے کے ساتھ لوکل فارموسیوٹیکل  انڈسٹری کو سہولیات فراہم کرے تاکہ عوام کو سستی ادویات مہیا ہوسکیں اور پاکستان کی انڈسٹری خوشحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ ثریا عظیم  وقف ہسپتال سو فیصد چیئریٹی کا ادارہ ہے۔