ہائیکورٹ کے باہر دو پارٹیوں میں تصادم

ہائیکورٹ کے باہر دو پارٹیوں میں تصادم

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بینچ کے باہر گزشتہ روز دو پارٹیاں گھتم گھتا ہوگئیں پیشی کے بعد ملزمان کی ایک دوسرے سے تلخ کلامی ہوگئی، ایک ملزم عبدالرحمن کا سر(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

 پھٹ گیا جبکہ دوسرے ملزم منیر احمد کے کان پر شدید قسم کی چوٹ آئی۔ پیشی کے بعد دونوں فریقین احاطہ عدالت سے نکلتے ہی ایک دوسرے پر جھپٹ پڑے تھے۔ملزم عبدالرحمن کا قزافی کچہ مظفر گڑھ  اور ملزم منیر احمد کا شاہ جمال سے تعلق ہے، ملزمان کو پولیس سیکورٹی نے تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

تصادم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -