شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ایل ڈبلیو ایم سی کا ہدف ہے،رافعہ حیدر

  شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ایل ڈبلیو ایم سی کا ہدف ہے،رافعہ حیدر

  

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہرمیں صفائی کے بہترین نظام کو برقراررکھنے کے لیے پوری طرح سے متحرک ہے ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق شہریوں کے جاگنے سے پہلے صفائی آپریشن کو ممکن بنانے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے علی الصبح سکندریہ ورکشاپ کا سر پرائز وزٹ کیا تا کہ صفائی آپریشن کے آغاز کو صبح 5 بجے یقینی بنایا جا سکے اس مقصد کے لیے انہوں نے فیلڈ میں جانے والی گاڑیوں کے ریکارڈ، ملازمین کی حا ضری کی چیکنگ کی۔انہوں نے مکینیکل سویپرز اور واشرز کی مرمت کے لیے سامان فی الفور منگوانے،ورکشاپ میں جمع شدہ ویسٹ کو کلئیر کرنے اور اطراف میں چار دیواری بھی تعمیرکرنے کی ہدایات جاری کی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کامزید کہنا تھا کہ اس وقت صرف ایک ہی ہدف ہے کہ لاہور جاگے تو شہر کو صاف ستھرا ماحول ملے۔ 

اس لیے پرائمری ویسٹ کولیکشن میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے کے بعد سیکنڈری ویسٹ کولیکشن پربھی پوری توجہ دی جا رہی ہے اس سلسلے میں اہم اجلاس میں سیکنڈری ویسٹ کلیکٹر ز کو ویسٹ کولیکشن میں مزید تیزی اور بہتری لانے کی  ہدایات کی گئی ہیں جبکہ کنٹریکٹرز کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔مزید برآں گزشتہ ہفتے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے ریکارڈ 6200سے زائد ویسٹ کولیکشن کی گئی 3000نئے بھرتی ہونے والے سینٹری ورکرز سے پرائمری کولیکشن میں بہتری آئی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ سکینڈری ویسٹ کولیکشن استعداد میں مزید اضافہ کیا جائے تاکہ روزانہ زیادہ سے زیادہ ویسٹ اٹھایا جا سکے۔ عوام سے گزارش ہے کہ کسی بھی شکایت کے لیے خدمت ایپ یا 1139 پر رابطہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -