انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مریضوں کو مزید سہولیات دینے کا اعلان

  انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں مریضوں کو مزید سہولیات دینے کا اعلان

  

اہور (جنرل رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (IPH) میں ٹیسٹ کرانے کیلئے آنے والے لوگوں کو لیبارٹری میں سیمپل دینے جانا نہیں پڑے گا بلکہ اب عوام کی سہولت کیلئے انسٹیٹیوٹ کے مین گیٹ کے ساتھ ہی سیمپل کلیکشن سینٹر قائم کیا جا رہا ہے جہاں معقول سہولیات فراہم کی جائینگی اور لیب کا عملہ موقع پر ہی متعلقہ شخص کا سیمپل حاصل کرے گا۔

 اب لوگوں کو انسٹیٹیوٹ کے عقب میں واقع  لیبارٹری تک جانے کی زحمت نہیں کرنا پڑے گی اس بات کا انکشاف ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے کیا۔

  انہوں نے مزید بتایا کہ سیمپل کلیکشن سینٹر میں بیٹھنے، پانی اور واش روم کی سہولت ہوگی اور متعلقہ عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا کلیکشن سینٹر کے قیام سے عام لوگوں کا لیبارٹری میں غیر ضروری طور پر آنا جانا نہ ہونے کی وجہ سے مختلف قسم کے انفیکشنز کی روک تھام بھی ہوگی۔

  ڈاکٹر زرفشاں نے بتایا کہ انسٹیٹیوٹ کے اندر ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کو کارپٹ کرنے کا منصوبہ بھی ہے مزید برآں کلاس رومز کے ساتھ اٹیچ خستہ حال  واش رومز، FCPS ہال کے کچن کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائیگا، آڈیٹوریم سے منسلک واش روم کی بھی رینوویشن کی جائیگی۔ ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے مزید کہا کہ انڈر گریجویٹ اور ٹیکنیشنز کورس کرنے والے طلبہ کے کلاس روم کی تزئین و آرائش بھی کی جائیگی۔ انسٹیٹیوٹ کے بوسیدہ سیورج پائپ بھی تبدیل کئے جائینگے۔ ڈین آئی پی ایچ کا کہنا تھا کہ مذکورہ ترقیاتی کاموں سے نا صرف  انسٹیٹیوٹ کے سٹوڈنٹس ڈاکٹر ز، عملہ اور انے والے افراد کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ IPH کی آوٹ لک بھی بہتر ہوگی۔ ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتایا کہ ان ترقیاتی کاموں پر لاگت کا تخمینہ 87 لاکھ روپے لگایا گیا ہے اور تمام کام سرکاری محکمہ,  مواصلات و تعمیرات (C&W) کے  زریعے مکمل کرایا جائیگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -