ملک میں کرپشن کا بازار گرم، بلاتفریق احتساب وقت کی ضرورت، عبدالرحیم گجر

ملک میں کرپشن کا بازار گرم، بلاتفریق احتساب وقت کی ضرورت، عبدالرحیم گجر

  

 ملتان (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے امیر علامہ عبد الرحیم گجر نے کہاہے کہ ملک میں کرپشن کا بازار گرم ہے شہر میں ہونے 

(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)

والے سرکاری ترقیاتی کاموں سے لیکر مختلف محکموں میں ہونے والے عوامی کام بھی بغیر رشوت اور سفارش کے نہیں ہوتے ہیں، انہوں نے کہاہے کہ ایم این ایز، ایم پی ایز سمیت دیگر اہم عہدوں پر بیٹھے افراد ہر کام میں حصہ وصول کرتے ہیں جبکہ تک حصہ نہیں ملتان تو کام کے فنڈز جاری نہیں ہوتے ہیں ایسے میں پاکستان میں کرپشن کا خاتمہ کیسے ہوگا انہوں نے کہاہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لئے اونچی پوسٹوں پر بیٹھے افراد اور اقتدار کے ایوان میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کا بلاتفریق احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔

عبدالرحیم گجر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -