وزیراعظم پورٹل پر موصول شکایا ت حل کر رہے ہیں،ندیم سرور

وزیراعظم پورٹل پر موصول شکایا ت حل کر رہے ہیں،ندیم سرور

  

لاہو(لیڈی رپورٹر)سیکرٹری پراسیکیوشن ندیم سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے محکمہ کو 9 جون 2021 تک 851 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 620 شکایات پولیس سے متعلقہ تھیں جنھیں محکمہ پولیس کو ریفر کر دیا گیا ہے۔اْنہوں نے بتایا ہے کہ 134 شکایات کو ڈراپ کر دیا گیا ہے اور 95 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے جبکہ 2 شکایات پر کام جاری ہے جو آئندہ چند دنوں میں حل کر دی جائیں گی۔ندیم سرور نے کہا کہ جنوری سے مارچ تک شکایات کا ازالہ 70 فیصد رہا ہے جو پنجاب کے تمام محکوں میں سب سے زیادہ اور بروقت ہے۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ اس وقت محکمہ پراسیکیوشن میں 1400 پوسٹس ہیں جن میں سے 1200 سے زائد آسامیوں پر افسران کام کررہے ہیں۔ 

 سیکرٹری نے مزید کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن عوام کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -