فنڈز مختص، روجھان میں ترقی، خوشحالی کا سفر شروع، دوست علی مزاری

فنڈز مختص، روجھان میں ترقی، خوشحالی کا سفر شروع، دوست علی مزاری

  

روجھان (تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی سردار دوست علی مزاری نے کہا ہے کہ (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

روجھان میں ترقی وخوشحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی کاوش سے روجھان میں سوئی گیس چالو ہوچکی ہے جس سے لاکھوں لوگ مستعفید ہورہے ہیں اور عوام کو آگ اور لکڑیوں کی اذیت سے جان چھوٹ گء ہے یہ بات انھوں نے دریائی بند معظم خان روڈ اور بنوں روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انکے ہمراہ پی ٹی آئی کے تحصیل صدر سابق ناظم سردار اطہر خان مزاری سردار حماد اطہر علی مزاری بھی ہمراہ تھے جبکہ افتتاحی تقریب چیف آفیسر رائے ظفر اقبال ایس ڈی او واپڈہ زیشان راجپوت دورغہ صفائی ندیم کھوگانی سابق کونسلر میردوست مزاری سابق کونسلر غلام شبیر ڈوگر شاہ زمان مزاری رفیق احمد مزاری سابق واٹس چیرمسین غلام حیدر مزاری پی اے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی بابر خان یعقوب عابدی یسین سومرو سابق کونسلر ملک فاروق احمد میرو خان مزاری زوہیب مزاری شمس خان مزاری سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی دوست علی مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری نے دریائی بند روڈ معظم مزاری روڈ بنوں روڈ کے تعمیراتی کاموں کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر افتتاحی تقریب خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے بھائی دوست علی مزاری نے روجھان سمیت ضلع راجن پور کی عوام کو خوشخبری سنائی کہ ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی کاوش سے ضلع راجن پور کے لیے یونیورسٹی کے قیام کا اعلان ہوچکا ہے جبکہ سوئی گیس روجھان سٹی میں چالو ہوچکی ہے جبکہ گردونواح کی بستیوں کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کوشاں ہیں انھوں نے ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کی کاوش سے روجھان میں ترقیاتی کاموں کا جال بھچ چکا ہے سولہ کروڑو روپے کی لاگت سے دریائی بند روڈ معظم مزاری روڈ اور بنوں روڈ کا کام شروع ہوچکا ہے تعمیراتی کاموں میں کرپشن ہرگز برداشت نہ کی جائے سڑکوں کی تعمیر میں  اعلی معیار کا خیال رکھا جائے گا روڈوں کے دونوں طرف ٹف ٹائیل جبکہ آب نکاسی کے لیے نالیاں بنائی جائے گِء انھوں نے کہا کہ عوام نے جو اعتماد کیا ہے اسکا قرض اتارانے کی بھر پور کوشیش جاری ہے انھوں نے کہا کہ عوام نے جب تک ساتھ دیا روجھان کی عوام کی خدمت کا فرض نبھاتے رہے گئے اس موقع پر سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری نے سینکڑوں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں ہسپتالوں کے قیام سے لے کر سوئی گیس کے چالو ہونے اور سڑکوں کی تعمیر تک تمام ترقیاتی منصوبے سابق وزیراعظم سردار میر بلغ شیر مزاری کے منتخب نمائندگان کی بدولت ہیں چودھدری منیر نے روجھان کی عوام کیلیے دو ڈائیلسز مشنیں بطور عطیہ شیخ خلیفہ ہسپتال میں فراہم کردی ہیں جبکہ دو ڈائیلسز مشنیں ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اپنی گرانٹ سے خرید کر دے رہے ہیں جبکہ آنکھوں کے سپیشلسٹ تعنیات ہوچکے ہیں آنکھوں کے آپریشن کے لیے ضروری آلات خرید رہے ہیں روجھان کی مریضوں کو گردے کے ڈائیلسز اور آنکھوں کے آپریشن کے لیے رحیم یار خان ملتان ڈیرہ غازی رانی پور گمبنٹ یا دیگر شھروں میں جانے کی ضرورت نہیں ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میردوست محمد مزاری کی کاوش سے یہ سہولتیں عوام کو دہلیز  فراہم ہورہی ہیں۔

دوست علی مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -