امریکہ کو اڈے دینے کی خبر جھوٹ  پر مبنی ہیں،اعجاز چوہدری

امریکہ کو اڈے دینے کی خبر جھوٹ  پر مبنی ہیں،اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ اپوزیشن کا  امریکہ کو اپنے اڈے دینے کے حوالے سے بیان من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت کا اپنا دوٹوک موقف واضح ہے کہ ملکی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کسی صورت بھی پاکستان اپنے اڈے امریکہ کو فراہم نہیں کرے گا۔

، ماضی میں حکمران ایک امریکی فون کال پر ہی سب کچھ مان جاتے تھے، انہوں نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کی دھونس دھاندلی، بدمعاشی غنڈہ گردی کی سیاست ختم ہو چکی ہے، شریف خاندان اور ان کے حواریوں کا یہ پرانا وطیرہ ہے کہ ماضی میں اداروں کو دباؤ میں لاکر اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے ہیں، مریم صفدر اور ان کے حواریوں کو شرم آنی چاہئے قوم ان کی سیاہ کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہے، ن لیگ کے غنڈوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، آزاد عدلیہ کے لئے جدوجہد پی ٹی آئی نے کی، وزیراعظم عمران خان اپنی بائیس سالہ جدوجہد کے نتیجے میں ملک کے وزیراعظم بنے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے مافیا نے ملکی اداروں کو تباہ اور ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کرے کے سوا کچھ نہیں کیا، ن لیگ نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے کے دہانے پر پہنچایا تھا، وزیراعظم کی بہترین حکمت عملی سے آج ملکی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور کورونا بحران کے باوجود ترقی کی شرح چارفیصد رہی، آنے والا بجٹ عوام دوست ہوگاجس میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسیاں عام آدمی کی بہتری کے لئے ہیں۔