سزا مکمل،ملزم کو رہانہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ  ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کی سرزنش

سزا مکمل،ملزم کو رہانہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ  ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کی سرزنش

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر  ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج مسٹر جسٹس شکیل احمد نے شراب کیس میں سزا مکمل ہونے(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 کے باوجود ملزم کو رہائی نہ ملنے سے متعلق درخواست پر سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ محمد عامر کی سرزنش کرتے ہوئے حکم دیا کہ 15 جون کو وجہ بیان کریں کہ سزا مکمل ہونے کے باوجود ملزم کو کیوں رہا نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر عبد الرزاق نے کونسل محمد باصر خان سکھانی کے ذریعے رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ جتوئی میانوالی نے 2014 میں 20 لیٹر شراب برآمد ہونے کا مقدمہ درج کیا جس پر 11 دسمبر 2017 میں علاقہ مجسٹریٹ نے ڈیڑھ سال قید کی سزا سنائی تھی رہائی نہ ملنے پر 6 اگست 2020 کو علاقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا گیا کہ سزا مکمل ہوچکی ہے رہائی کا حکم دیا جائے لیکن سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ نے سزا مکمل ہونے اور عدالتی حکم کے باوجود اسے رہا نہیں کیا۔   سزا ختم ہوئے اور عدالتی احکامات کو بھی کافی عرصہ گزر چکا ہے اس لیے عدالت عالیہ سے رجوع کیا گیا ہے تاکہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

سرزنش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -