ریل گاڑی کے سفر کو محفوظ بنایا جائے،ملک محمد نعیم

ریل گاڑی کے سفر کو محفوظ بنایا جائے،ملک محمد نعیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور سینئر وائس چیئرمین ملک محمد نعیم، انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم کے صدر عمر جاوید بٹ نے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں متوسط اور سفید پوش طبقے کی سواری ریل گاڑی کے سفر کو محفوظ بنایا جائے۔ قدیم نظام میں جدید اصلاحات کرکے ریل کے پہیہ کو ملکی ترقی سے جوڑا جائے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان ٹرین حادثے میں جاں بحق اور زخمیوں کیلئے امداد اور علاج معالجے کا اعلان کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -