تحریک انصاف لاہور کا اجلاس،تنظیمی امور پر مشاورت

تحریک انصاف لاہور کا اجلاس،تنظیمی امور پر مشاورت

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف  لاہور کے اجلاس میں تنظیمی امور پر مشاورت کی گئی۔ بلدیاتی  الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا گیا اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔تحریک انصاف جنوبی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات فرید منیر کے مطابق اجلاس میں جنرل سیکرٹری میاں اکرم عثمان،سینئر نائب صدر چوہدری اعجاز ڈیال،نائب صدر حضرات خان،یوسف میؤ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی بوبی، رانا غضنفر،عامر قریشی،سیکریٹری اطلاعات فرید منیر،جوائنٹ سیکرٹری،تقی رضا، ملک خادم حسین شریک ہوئے جس میں ٹاؤنز کی تنظیم کی پرفارمنس کا جائزہ لیا گیا۔ 

میاں اکرم عثمان اور اعجاز ڈیال نے کہا کہ کورونا کی وبا کم ہو گئی ہے،اس لیے پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔کنونشن میں گراس روٹ لیول پر کارکن شرکت کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -