ریلوے حادثات سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے،زمان نصیب 

ریلوے حادثات سے بچنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے،زمان نصیب 

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ملک زمان نصیب نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت اور جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے ٹریک کے مسائل اور مرمت کیلئے پائیدار اور موثر بنیادوں پر میکانزم ٹرین حادثات کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹرین حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا چلے جانا کئی خاندانوں کیلئے عمر بھر کا روگ رہے گا ۔ وزیر اعظم عمران خان ملک وقوم کو پائیدار مستحکم جدید معاشی اور معاشرتی انفراسٹرکچر دیں گے۔ 

 ستان دنیا میں ترقی یافتہ اور محفوظ ترین ممالک کی صف میں آئے گا۔ گھوٹکی کا ٹرین حادثہ المناک انسانی المیہ ہے جس سے کئی گھروں میں صف ماتم بچھی ہے ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے مستقبل میں جدید تقاضوں کے مطابق ریلوے میں اصلاحات کی جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -