بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب،عہدیداروں،کارکنوں کی بھرپور شرکت

  بینظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب،عہدیداروں،کارکنوں کی بھرپور شرکت

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کی شہید چیئر پرسن بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب پیپلزپارٹی کے رہنما رانا یوسف خاں نے اعوان ٹاؤن میں منعقد کی جس میں سینئر نائب صدر لاہور محمد اشرف بھٹی،چودھری سجاد نذیر‘ پروفیسر روبینہ‘ زوہیب بٹاور نور الہدی سمیت دیگر جیالوں اور کارکنوں نے شرکت کی اور ملکر کیک کاٹا،کارکنوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمدا شرف بھٹی کا کہنا تھا کہ  بلاول وزیر اعظم بنیں گے جس کے بعد پاکستان میں حقیقی انقلاب آئے گا،پیپلز پارتی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا کہ آج لاہور جاگ چکا ہے اب لاہور میں بھی ہماری حکومت ہوگی،بلاول نوجوانوں کے لیے روشنی کی ایک مضبوط کرن ہیں۔

،رانا یوسف خاں کا کہنا تھا کہ اس زون میں چوبیس گھنٹے بی بی کا آفس کھلا رہتا ہے اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہتے ہیں ہر ماہ باقاعدگی سے شناختی کارڈز کی موبائل وین منگواکر حلقہ کے لوگوں کے کارڈز بنواتے ہیں اور ان کے ووٹوں کے درست ریکارڈ کرواتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر لاہور کے صدر حاجی میاں عزیز الرحمن چن کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -