مانگا منڈی،فلٹریشن پلانٹس خراب،شہری صاف پانی سے محروم

  مانگا منڈی،فلٹریشن پلانٹس خراب،شہری صاف پانی سے محروم

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ گار) مانگامنڈی یو سی 265 اوریو سی 266 میں مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے جانے والے دس سے پندرہ کے قریب فلٹریشن پلانٹ دوسال سے خراب ہوکربند پڑے ہیں،سخت گرمی کی شدت میں مانگامنڈی کی عوام صاف پانی سے محروم اور مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔ افسوس کی بات تو یہ ہے کہ یونین کونسل 265 کی اپنی بلڈنگ کے اندر جو فلٹریشن پلانٹ لگا ہے وہ بھی پچھلے چار سال سے بند ہے۔۔ شہریوں محمد افضل،محمد اسلم، ملک احسان الٰہی،وقا ص احمد، وسیم احمد، نور احمداور نوید احمد نے کہا ہے کہ جو فلٹر پلانٹ بند ہیں ان کو جلد از جلد چالو کروایا جائے تاکہ عوام صاف پانی کی سہولت سے مستفید ہوسکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -