اللہ کی نعمتوں پر غور دل میں محبت الٰہی بڑھانے کا ذریعہ ہے،اسد عطاری

    اللہ کی نعمتوں پر غور دل میں محبت الٰہی بڑھانے کا ذریعہ ہے،اسد عطاری

  

لاہور (پ ر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا اسد عطاری مدنی نے کہا ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں بن مانگے بہت سی نعمتیں عطا فرمائی ہیں،انسان کی پیدائش اللہ کی قدرت کا شاہکار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے نیک بندے اپنے رب عزوجل کو یاد کرتے ہیں،وہ کھڑے ہوں، بیٹھے ہوں یا آرام کررہے ہوں ہمہ وقت وہ اپنے رب عزوجل کی یاد میں رہتے ہیں،یاد الٰہی سے ان کی زبانیں تر رہتی ہیں،یہ اللہ کے نیک بندے آسمان وزمین کی تخلیق میں غور وفکر کرتے ہیں اور اپنے رب عزوجل کی محبت میں مزید آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں،اللہ کی نعمتوں پر غور کرنا  دل میں محبت الٰہی بڑھانے کا ذریعہ ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -