سینئر صحافیوں کے وفدکی آئی جی پنجاب کے ساتھ ملاقات
لاہور(پ ر)آئی جی ریلوے پولیس پاکستان عارف نواز خان کی دعوت پر سینئر صحافیوں کے وفد نے ان سے ملاقات کی۔ آئی جی ریلوے عارف نواز خان نے جہاں ریلوے پولیس کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تفصیل سے آ گاہ کیا وہاں بعدازاں وفد کے ہمراہ شہداء پولیس کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ وفد میں سہیل اشرف،،بلال محمود بٹ، عاصم حسین،شیر علی خالطی، ظہیر شیخ اور روحیل اکبر شامل تھے۔ وفد نے آئی جی پنجاب کی بہترین مہمان نوازی پر انکا شکریہ ادا کیا