شہباز شریف دور کے منصوبوں   کو بریک لگ گئی،عظمیٰ بخاری

  شہباز شریف دور کے منصوبوں   کو بریک لگ گئی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے پنجاب کی تقدیر بدلی عثمان بزدار نے پنجاب کو بھی فقیر بنادیا،انہوں نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل میں کہا عثمان بزدار کوپنجاب پر مسلط ہی تباہی اور بربادی کے لئے کیا گیا۔شہبازشریف دور کے تمام منصوبوں کو بریک لگ چکی ہے۔عوامی فلاح کے منصوبوں کے فنڈز روک کر آپ بہت بڑا تیر مار رہے ہیں۔انہوں نے کہا شریف برادران نے عوام کیلئے کام کئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -