گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے روح افزاء فلوٹ مہم کا آغاز

  گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے روح افزاء فلوٹ مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر چیئر پرسن  سعدیہ راشد کی خصوصی ہدایت پر اورچیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر ارشد سلیم کی رہنمائی سے لاہور میں ’روح افزاء فلوٹ کمپیئن‘کا آغاز کر دیا گیا،ڈی سی او لاہور مدثر ریاض ملک،اسسٹنٹ کمشنر ابراہیم رْباب،انچارج مِیڈیا سیل عمران مقبول،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ودیگر اہم شخصیات کے علاوہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے احباب بھی موجودتھے،کمپیئن کاافتتاح قذافی اسٹیڈیم سے کیا گیا۔
 اس موقع پر مہمانان خصوصی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ یہ مہم 500لیٹر کولڈ ٹینک کی مدد سے ایک ماہ جاری رہے گی،مہم شہر بھر کے منتخب علاقوں میں باالخصوص ویکسینیشن سینٹرز پر اپنی خدمات سر انجام دے گی، دوران مہم ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہریوں کو روح افزاء پلانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

،اور اس کمپیئن کی ابتداء لاہور،کراچی کے بعد اب پشاور میں بھی کی جا رہی ہے۔