نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والا نوجوان سپرد خاک 

نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والا نوجوان سپرد خاک 

  

لاہور(پ ر) نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والا نوجوان سپرد خاک۔سینئر صحافی محسن فارانی کی اہلیہ کا 32 سالہ بھتیجا علی رضا جو حفیظ سنٹر میں کمپیوٹر ہارڈ ویئر کا کام کرتاتھا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ علی رضا اپنے دوستوں کے ساتھ بی آر بی للیانی برانچ بیدیاں پل کے پاس نہانے گیا اور بدقسمتی سے  پانی کے بھنور میں پھنس کر ڈوب گیا۔ لاش تیسرے دن تقریباً دو کلو میٹر آگے جا کر برآمد ہوئی۔ گزشتہ روز تکیہ جنازگاہ پکی ٹھٹھی میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور قبرستان پکی ٹھٹھی میں اس کی تدفین عمل میں آئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -