بے لگام افسروں،ملازمین کا کڑا احتساب ہوگا، ایڈیشنل آئی جی

بے لگام افسروں،ملازمین کا کڑا احتساب ہوگا، ایڈیشنل آئی جی

  

  ملتان (  وقا ئع نگار )  ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام اور عوام کو انصاف کی تیز تر فراہمی کیلئے جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے والے افسران و جوان محکمے کا سرمایہ ہیں جنکی بھرپور حوصلہ افزائی کے ساتھ محکمانہ ترقیاں اور انعامات بھی دیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)

اور وردی کے غلط استعمال کے مرتکب افسران کا کڑا احتساب بھی کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں اردل روم کا انعقاد کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت اور پی ایس زمان قیصرانی بھی موجود تھے۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان نے اردل روم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کا امیج بہتر کرنے کیلئے عوام کو پولیس سے متعلقہ سروسز کی انکی دہلیز پر فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں فیلڈ فورس کی تربیت اور انکے اخلاق کی بہتری پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے۔کیپٹن ر ظفر اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ اردل روم سزاں کے ساتھ اہکاروں کے جائز مسائل کے حل کا بھی پلیٹ فارم ہے تاکہ فورس کا مورال بلند کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی فیلڈ فورس کو جرائم کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے سول سوسائٹی کا اعتماد حاصل کرنا ہوگا تاکہ بہتر نتائج حاصل کئے جاسکیں۔قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے اردل روم میں پیش ہونے والے 40 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کی سزاں پر ایپلوں کی سماعت کی اور احکامات جاری کئے۔

ایڈیشنل آئی جی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -