سابق حکمرانوں کو ڈاکو کہنے والے پہلے اپنی اصلاح کریں، نوید عامر جیوا

 سابق حکمرانوں کو ڈاکو کہنے والے پہلے اپنی اصلاح کریں، نوید عامر جیوا

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و اقلیتی ممبر قومی اسمبلی نوید عامر جیوا نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں رشوت اور کرپشن کا بازار گرم ہو چکاہے صوبہ بھر میں کوئی ایک ادارہ ایسا نہیں ہے جو کہ عوام کو سروسز فراہم کر رہاہے سرکاری دفاتر میں ایجنٹوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جوکام ایجنٹوں کے ذریعے کرایا جائے توہ وہ فوری ہو جاتاہے ورنہ حق دار بھی حق سے محروم ہے اور انہوں نے کہاہے سابق حکمرانوں (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

 کو چور، ڈاکو اور لٹیرے کہنے والے موجودہ حکمران اپنی ہی دور میں سر چھپائے پھر رہے ہیں انہوں نے کہاہے کہ سر کاری ہسپتالوں میں اد ویات نام کی کوئی چیز نہیں ہے جس کی وجہ سے غریب عوام تڑپ تڑپ کر مر رہے ہی ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں کی توں نہیں رینگ رہی۔

نوید عامر جیوا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -