سرونگ سکول کے او لیول کے طالبعلم خضرکاشف کااعزاز
لاہور(لیڈی رپورٹر)سرونگ سکولز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر میاں رضاء الرحمن،امریکن لائیسٹف ڈی این کے سکول سسٹم کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم کیانی، موٹیویشنل اسپیکر قاسم علی شاہ نے او لیول کے طالبعلم خضر کاشف کو کیمبرج او لیول میتھ میٹکس کے مضمون میں ٹاپ کرنے پر مبارکباد دی اور سرونگ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ایوارڈ دینے کی تقریب سرونگ اسکولز ایسوسی ایشن کے سیکرٹریٹ گلبرگ میں ہوئی۔مس تہمینہ، طاہر محموداور مظفر محمود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاسم علی شاہ نے کہا یہ بچے ہمارا سرمایہ ہیں اور یہ ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ڈاکٹر ندیم کیانی نے کہا کہ خضر کاشف جیسے ہونہار طالب علم ملک کی بھی شان ہیں۔سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضا رحمان نے طالبعلم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کہا کہ آپ نے سرونگ سکولز یعنی چھوٹے اور کم فیس لینے والے اسکول کی نمائندگی کرتے ہوئے ایک بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔