جی سی یو اور مجلس ترقی ادب کے مابین نایاب کتابوں کی اشاعت کا معاہدہ

جی سی یو اور مجلس ترقی ادب کے مابین نایاب کتابوں کی اشاعت کا معاہدہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور مجلس ترقی ادب نے ادب کے فروغ اور نایاب کتابوں کی مشترکہ اشاعت کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی اور مجلس ترقی ادب کے ڈائریکٹر منصور آفاق نے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ اس موقع پرممتاز صحافی سہیل وڑائچ اور جی سی یوشعبہ فارسی کے چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال شاہد بھی موجود تھے۔اس موقع پر منصور آفاق کا کہناتھا کہ معاہدے کے مطابق جی سی یو پریس اور مجلس ترقی ادب مشترکہ طور کتابیں شائع کرے گی جو نصف قیمت پر بھی دستیاب ہوں گی۔وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی کا کہناتھا کہ جی سی یو پریس ایک غیر منافع بخش شعبہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تحقیق اور ادب کی اشاعت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -