لاہورہائیکورٹ، پرنسپل سیٹ علاقائی بینچز میں گرما تعطیلات کا نوٹیفکیشن فائنل

لاہورہائیکورٹ، پرنسپل سیٹ علاقائی بینچز میں گرما تعطیلات کا نوٹیفکیشن ...

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر)  لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ اور علاقائی بینچز میں موسم  گرما کی چھٹیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 5 جولائی سے شروع ہونے والی چھٹیوں کے حوالے سے ہائیکورٹ کے ججز صاحبان کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔ 5 جولائی سے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

 4 ستمبر تک چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی ججز فرائض سر انجام دینگے۔ موسم گرما کی چھٹیوں میں ہائیکورٹ کے مستقبل ججز 6 ہفتے کی چھٹیاں حاصل کرینگے جبکہ نئے منتخب ہونے والے ججز کے لیے 2 ہفتے کی چھٹیاں ہونگی۔چھٹیوں کے دوران فرائض سر انجام دینے کے لئے ہائیکورٹ کے ججز صاحبان سے ڈیوٹی شیڈول مانگ لیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

فائنل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -